ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شیموگہ میں حالات زیر قابو،پولیس کا فلیگ مارچ ، حالات پرنظررکھنے کیلئے ڈراؤن کیمروں کا استعمال

شیموگہ میں حالات زیر قابو،پولیس کا فلیگ مارچ ، حالات پرنظررکھنے کیلئے ڈراؤن کیمروں کا استعمال

Wed, 23 Feb 2022 20:44:09    S.O. News Service

شیموگہ،23؍فروری (ایس او نیوز) شیموگہ ضلع میں  حالات کو قابومیں لانے کیلئے محکمہ پولیس کی جانب سے مختلف مقامات پر فلیگ مارچ کیاگیا،ریاپڈ آیکشن فورس،کے ایس آر پی،ڈی اے آر اور سی اے آرکی تکڑیاں حساس علاقوں میں فلیگ مارچ کرتے ہوئے دکھائی دئیے،اسی طرح سے شہرمیں حالات کی نگرانی کیلئے ڈرائون کیمروں کااستعمال بھی کیاجارہاہے۔

اینٹی نکسل فورس(اے این ایف) کے7 ڈرائون کیمرے کی چار ٹیمیں شیموگہ بلائی گئی ہیں،یہ کیمرے پانچ سو میٹرکی اونچائی سے پانچ کلو میٹر تک ہی ویڈیو گرافی کرسکتے ہیں۔انہیں شہرکے الگ الگ علاقوں میں استعمال کیاجارہاہے،اس سے پولیس کا کام مزید آسان ہونے کی بات کہی جارہی ہے۔


Share: